محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی غلط ثابت ہوئی ، بارشوں سے متعلق نئی رپورٹ جاری کر دی گئی

کراچی (پی این آئی) محکمہ موسمیات کی کراچی میں بارش سے متعلق پہلی پیشگوئیاں سب غلط ثابت ہوئیں،نئی پیشگوئی کے مطابق آج بارش ہو گی۔چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز احمد کے حوالے سے بتایا کہ مون سون سسٹم مشرقی سندھ، راجستان اور بحیرہ عرب میں موجود ہے، جو آج شام یارات کو آندھی اور بارش کا سبب بن سکتا ہے۔

سردار سرفراز کا مزیدکہنا ہےکہ بارش کا پہلا سسٹم 5 جولائی تک سندھ پر اثرانداز رہےگا، جس کے پیچھےایک اورسسٹم بھی موجود ہے جب کہ دوسرا سپیل پہلے سسٹم کےختم ہونےکے 18گھنٹے بعد اثر انداز ہوسکتا ہے،انہوں نے مزید بتایا کہ اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اورکشمیر میں بھی بادل برس سکتے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کا کم سے کم درجہ حرارت29.5ڈگری جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32سے34ڈگری سینٹی گریڈ رہنےکا امکان ہے، کراچی میں ہوا میں نمی کا موجودہ تناسب 75 فیصد ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close