45 ارب روپے کی لاگت سے مانسہرہ مظفرآباد ایکسپریس وے سے بڑے شہروں کا مظفرآباد سے فاصلہ کم ہو جائے گا

مظفرآباد (آئی اے اعوان) مانسہرہ مظفرآباد 26 عشاریہ 6 کلو میٹر ایکسپریس وے کی تعمیر کے منصوبہ کی تکمیل سے دارالحکومت مظفرآباد کا راولپنڈی، اسلام آباد اور پشاور سمیت پاکستان کے مختلف شہروں سے زمینی فاصلہ کم ہو جائے گا۔

ہزارہ موٹروے سے سفر کرنے والوں کو جدید سفری سہولیات میسر آنے کے ساتھ ساتھ مانسہرہ مظفرآباد ایکسپریس وے سے ملحقہ علاقوں میں تعمیر وترقی، پسماندگی کے خاتمے اور عوام کا معیار زندگی بلند ہوگا 45 ارب روپے کی لاگت سے اس منصوبے کی تعمیر سے مظفرآباد مانسہرہ ابیٹ آباد اور ہری پور ہزارہ میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں