پنجاب کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کو کتنی سیٹیں ملیں گی؟ بڑا دعویٰ کر دیا گیا

لاہور (پی این آئی) وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ امید ہے کہ ضمنی انتخابات میں 15 سے 16 سیٹیں جیتیں گے، عوام کو پتا ہے مہنگائی کا ریکارڈ تین مہینوں میں نہیں چار سالوں میں ٹوٹا،جن سے توشہ خانہ کی گھڑیاں محفوظ نہیں ان سے ملکی خزانہ کیسے محفوظ رہ سکتا ہے؟یہ فرح شہزادی کے اربوں روپے فراڈ کا جواب نہیں دیتے۔

 

انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی قواعدوضوابط پہلے ہی قانون میں درج ہیں، کیا کوئی کہہ سکتا ہے کہ وہ آئین قانون کی پابندی نہیں کرے گا، یا پھر عدالت کے حکم کو تسلیم نہیں کرے گا؟ان کو کسی چیز کی سمجھ نہیں، جب کوئی آواز ان کے کان میں پڑتی تو ڈھول بجاتے پھر رونا شروع کردیتے،یہ لوگ جب ساڑھے تین سال ملک پر مسلط رہے ہیں تو پھر ملک کا یہی حال ہوگا،وزیراعلیٰ کوئی بادشاہ نہیں ہوتا، وہ بھی قانون کے نیچے ہوتا ہے۔ اب بھی الیکشن کمیشن ہی معاملات کو لے کر جانا پڑے گا، یہ جو چاہتے تھے وہ ان کو نہیں ملا، یہ چاہتے تھے حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، ان کے مقاصد ہائیکورٹ میں پورے نہیں ہوئے تو سپریم کورٹ چلے گئے۔ یہ بری طرح سے ناکام ہوئے ہیں۔ حمزہ شہباز کو عدالت میں اللہ نے سرخرو کیا ہے، 22جولائی کو بھی سرخرو ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ ضمنی انتخابات میں 15سے 16 سیٹیں جیتیں گے۔

 

لوگوں کو ساری سمجھ ہےمہنگائی کا ضمنی الیکشن سے کوئی تعلق نہیں، چارسالوں میں سارا بیڑہ غرق پی ٹی آئی نے کیا،مہنگائی کا ریکارڈ تین مہینوں میں نہیں چار سالوں میں ٹوٹا، انہوں نے لوٹ مار کی، جنہوں نے توشہ خانہ کی گھڑیوں پر ہاتھ صاف کیے ہوں ان سے ملکی خزانہ کیسے محفوظ رہ سکتا ہے؟ فرح شہزادی کے ہر جگہ فراڈ ،کہیں 240 کنال، کہیں 458کنال اراضی اس کے نام پر ہے، اربوں روپے کے فراڈ کا یہ جواب نہیں دیتے،مہنگائی ان کی وجہ ہے، آئی ایم ایف کے پاس ہم ان کی وجہ سے گئے ہیں، پچھلے دو ماہ سے تگنی کا ناچ ان کی وجہ سے ناچ رہے ہیں، ان کے کیے ہوئے معاہدوں پر ہمیں عمل کرنا پڑ رہا ہے، اگر عمل نہیں کرتے تو ملک ڈیفالٹ کرجاتا۔ جوں ہی حالات بہتر ہوں گے ہم آئی ایم ایف کے معاہدے سے نکلیں گے اور مہنگائی کو بھی کم کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں