کہ عمران خان الیکشن کا انتظار کریں یا ۔۔ سینئر تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے عمران خان کو 2 راستے بتا دیے

اسلام آباد (پی این آئی )سینئر صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے جیو نیوز کے پروگرام میں کہا کہ عمران خان الیکشن کا انتظار کریں یا شہباز شریف کیخلاف تحریک عدم اعتماد لے آئیں، عمران خان جلد الیکشن چاہتے ہیں تو خیبرپختونخوا اسمبلی اور پنجاب اسمبلی سے بھی استعفے دیں، عمران خان کہتے ہیں قومی اور صوبائی اسمبلی کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے اور پھر ضمنی الیکشن بھی لڑرہے ہیں۔

سینئر تجزیہ کار منیب فاروق نے کہا کہ عمران خان کی باتوں میں بہت تضاد پایا جاتا ہے، عمران خان ایک طرف شہباز شریف کو چیری بلاسم کہتے ہیں دوسری طرف خود مقتدر قوتوں سے حکومت کو ہٹانے کی اپیل کررہے ہیں تو خود بھی بوٹ پالش کررہے ہیں، عمران خان منافقت سے باہر نکل کر تسلیم کریں کہ ان کا طرز سیاست بھی کسی سے مختلف نہیں ہے، اقتدار سے نکلنے کے بعد عمران خان بھی حواس باختہ نظر آرہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close