عمران خان وضاحت کریں کہ تحریک انصاف کے ڈیجیٹل میڈیا کے انچارج پارٹی سے ہدایات لیتے ہیں یا ان کے گھر کی خواتین سے؟حامد میر نے سوالیہ نشان اٹھا دیا

اسلام آباد ( پی این آئی )سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں پاکستان کی فوج غیرجانبداری چھوڑ کر سیاست میں مداخلت کرے،سابق وزیراعظم کی خواہش ہے کہ فوج موجودہ حکومت کو نکال کر عمران خان کو دوبارہ اقتدار دیدے۔ نجی ٹی وی جیو کے پروگرام کے دوران حامد میر کا کہنا تھا کہ عمران خان چاہتے ہیں الیکشن فوری ہوں اور اس کے نتائج بھی ان کی مرضی کے ہوں، عمران خان نے نیوٹرل ہونے کو ایک طعنہ بنادیا ہے،

عمران خان کہتے تھے ان کے گھر کی خواتین کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے ان کے بارے میں سیاسی بیانات نہیں دینے چاہئیں،بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو آنے کے بعد عمران خان وضاحت کریں کہ تحریک انصاف کے ڈیجیٹل میڈیا کے انچارج ارسلان خالد پارٹی سے ہدایات لیتے ہیں یا ان کے گھر کی خواتین سے ہدایات لیتے ہیں۔حامد میرکا کہنا تھا کہ عمران خان حکومت کو ہٹانا چاہتے ہیں تو اسمبلی میں واپس آکر شہباز شریف کیخلاف تحریک عدم اعتماد لائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close