پاکستان بھر میں آج کس کس شہر میں بارش برسے گی؟ کہاں کہاں گرمی کا زور ٹوٹے گا؟

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان بھر میں مون سون بارشوں کا آغاز ہو چکا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات کے ماہرین نے کہا ہے کہ آج اتوار کے روز ملک کے بیشتر شہروں میں موسم مرطوب اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ آزاد کشمیر، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد، زیریں سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ 12 سے 36 گھنٹوں کے دوران بلوچستان اور زیریں سندھ میں موسلادھار بارش کی پیشین گوئی کی گئی ہے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آج اتوار کے روز اسلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ صوبہ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے ساتھ خطۂ پوٹھوہار، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاالدین، حافظ آ باد، فیصل آباد، سرگودھا، لاہور، ساہیوال، بہاول نگر، بہاولپور، ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی ویب سائٹ پر جاری تفصیلات کے مطابق اتوار کو سندھ کے شہروں ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر، عمر کوٹ، دادو، سانگھڑ، میر پور خاص، حیدر آباد، جام شورو اور کراچی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔ آج اتوار کو خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ جبکہ دیر، سوات، بونیر، مالاکنڈ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، صوابی، نوشہرہ، باجوڑ، مہمند، پشاور، کوہاٹ اور کرم میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق آج سندھ کے شہروں ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر، عمر کوٹ، دادو، سانگھڑ، میر پور خاص، حیدر آباد، جام شورو اور کراچی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔
اتوار کو ہی صوبہ خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم دیر، سوات، بونیر، مالاکنڈ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، صوابی، نوشہرہ، باجوڑ، مہمند، پشاور، کوہاٹ اور کرم میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ خضدار، قلات، لسبیلہ، پنجگور، آواران، خاران، ژوب، بارکھان، سبی، کوہلو، زیارت، نصیر آباد اور ساحلی پٹی میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ اتوار کے روز گلگت بلتستان میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close