ٹرین زیادتی کیس کا ڈراپ سین ، خاتون جھوٹی نکلی ، اعتراف بھی کر لیا

لاہور(پی این آئی) ٹرین زیادتی کیس میں ریل گاڑی کے دو سکیورٹی گارڈز پر اجتماعی زیادتی کا الزام لگانے والی لڑکی کا میڈیکل ٹیسٹ میں جھوٹ پکڑا گیا اور جھوٹ پکڑے جانے کے بعد وہ خود بھی اپنے بیان سے مکر گئی۔ اس لڑکی کی شناخت فائزہ کے نام سے ہوئی ہے جو گزشتہ روز سرسید ایکسپریس میں سفر کر رہی تھی، جب اس نے دو سکیورٹی گارڈز پر اجتماعی زیادتی کا الزام عائد کیا۔ لڑکی کی شکایت پر فوری طور پر دونوں سکیورٹی گارڈز کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ دوران تفتیش سکیورٹی گارڈز نے پولیس کو بتایا کہ لڑکی جھوٹ بول رہی ہے۔

وہ ٹکٹ کے بغیر سفر کر رہی تھی، اس پر جب اسے گرفتار کیا گیا تو اس نے ہم پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کر دیا۔پولیس حکام کے مطابق لڑکی کا فوری میڈیکل ٹیسٹ کروایا اور اس کے نتائج میں بھی لڑکی کا جھوٹ سامنے آ گیا۔ نتائج میں معلوم ہوا کہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی نہیں ہوئی ہے۔ جب میڈیکل ٹیسٹ میں لڑکی کا جھوٹ پکڑا گیا تو اس نے خود بھی اعتراف کر لیا کہ اس کے ساتھ کسی نے زیادتی نہیں کی۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل بہاؤ الدین زکریا ایکسپریس میں اکیلی خاتون کو عملے کے تین افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا تھا۔

یہ خاتون طلاق یافتہ تھی اور اپنے بچوں سے مل کر کراچی واپس جا رہی تھی کہ راستے میں اے سی کوچ میں تین ٹکٹ چیکرز نے اسے بربریت کا نشانہ بناڈالا اور اپنے قبیح فعل کی ویڈیو بھی بنائی۔ ان ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close