فضائی سفر کرنیوالوں کیلئے بُری خبر، کرایوں میں سپر ٹیکس لاگو کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) حکومت نے انٹرنیشنل پروازوں کے کرایوں میں سپرٹیکس لاگو کردیا، یکم جولائی سے اضافہ شدہ کرایہ نافذ العمل ہوگا،بزنس اورفرسٹ کلاس کی بک ٹکٹوں پر اضافی رقم چیک ان ٹائم پر وصول کی جائے گی۔ وفاقی حکومت نے بین لاقوامی پروازوں میں بزنس اورفرسٹ کلاس کے کرایوں میں اضافہ کردیا ہے، ایئرلائن کے کرایوں میں اضافہ سپرٹیکس کے نفاذ کے بعد ہوا ہے۔

 

یہ اضافہ شدہ کرایہ یکم جولائی2022 سے نافذالعمل ہوجائے گا۔بتایا گیا ہے کہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھنے سے اضافہ شدہ کرائے کی مالیت 10 تا 50 ہزار روپے ہے۔ پہلے سے بزنس اورفرسٹ کلاس کی بک ٹکٹوں پر اضافی رقم چیک ان ٹائم پر وصول کی جائے گی۔ یاد رہے 29 جون کو قومی اسمبلی نے سپرٹیکس ترامیم کے ساتھ وفاقی بجٹ 2022-23 کثرت رائے سے منظورکرلیا ہے، بجٹ میں 13 شعبہ جات کی 30 کروڑ سے زائد آمدن پر 10فیصد سپرٹیکس لگایا گیا، ترمیمی فنانس بل کے تحت ملک بھر میں 13 شعبہ جات کی 30 کروڑ سے زائد آمدن پر 10فیصد سپرٹیکس عائد کیا گیا ہے، جس کی ایوان نے منظوری دے دی ہے، ایئرلائنز اور آٹو موبائل سیکٹر کی 30 کروڑ سے زائد آمدن پر 10فیصد سپر ٹیکس عائد ہوگا۔اسی طرح نئے بجٹ میں سیمنٹ سیکٹر اور مشروبات کی 30کروڑ سے زائد آمدن پر 10فیصد سپر ٹیکس عائد ہوگا۔

 

اسی طرح بجٹ میں کیمیکل اور سگریٹ سیکٹر کی 30کروڑ سے زائد آمدن پر 10فیصد سپر ٹیکس عائد ہوگا، فرٹیلائزر اور اسٹیل سیکٹر، ایل این جی ٹرمینل اور آئل مارکیٹنگ، آئل ریفائیننگ اور فارماسوٹیکل سیکٹر کی 30 کروڑ سے زائد آمدن پر 10 فیصد سپر ٹیکس عائد ہوگا، شوگر، ٹیکسٹائل، بینکنگ سیکٹرپر بھی بجٹ میں 30کروڑ سے زائد آمدن پر 10فیصد سپر ٹیکس عائد ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close