عید الاضحی کے موقع پر کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ حکومت نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا

اسلام آباد (پی این آئی) حکومت نے عیدالاضحی کی چھٹیوں کی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، عید قربان پرنجی و سرکاری اداروں میں ملازمین کو تین سرکاری تعطیلات دی گئی ہیں۔حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نجی و سرکاری محکموں میں عیدالاضحیٰ پر 10 سے 12 جولائی تک چھٹیاں ہوں گینوٹیفکیشن کے تحت عید الاضحی کے لئے اتوار10جولائی سے سوموار11جولائی اور منگل 12 جولائی کو چھٹی ہوگی۔

مزید برآں کابینہ ڈویژن نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر 10، 11 اور12 جولائی کو تین تعطیلات کرنے کی سمری وزیراعظم کو بھجوا دی ہے۔ وزیراعظم نے اگر تین چھٹیوں کی سمری کی منظوری دی تو اتوار، پیر اور منگل کو عید کی چھٹی ہوگی۔دوسری جانب پاکستان ریلوے نے عیدالاضحیٰ پر پردیسیوں کی سہولت اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے، تاکہ دوسرے شہروں میں مقیم لوگ عید پر اپنے گھروں کو جاسکیں۔اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ مسافروں کے رش کے پیش نظر کیا گیا ہے، 8 جولائی صبح 10 بجے پہلی اسپیشل ٹرین کوئٹہ سے براستہ ملتان، ساہیوال، لاہور سے پشاور پہنچے گی۔ اسی طرح 8 جولائی کو دوسری اسپیشل ٹرین شام 6 بج کر45 منٹ پر کراچی سے براستہ ملتان، فیصل آباد، لاہور پہنچے گی۔ 13 جولائی کو تیسری اسپیشل ٹرین لاہور سے صبح11 بج کر30 منٹ پر براستہ فیصل آباد، ملتان سے کراچی پہنچے گی۔

دوسری جانب آل پاکستان انجمن تاجران نے حکومت سے عید الاضحی تک رات 9بجے کاروبار بند کرنے کی پابندی ختم کرنے اور اتوار کے روز کاروبار کھولنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تاجر طبقہ ہر کڑے وقت میں حکومت کا ساتھ دیتا ہے اس لئے ہماری درخواست کو فوری زیر غور لاتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے، انہوں نے کہا کہ تاجروں نے عید الاضحی کے لئے پیشگی مال تیار کرایا ہے لیکن وقت کی پابندی اور اتوار کے روز کاروبار کی بندش کی وجہ سے ادائیگیاں کرنا مشکل ہو گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close