یاسمین راشد کی گرفتاری کے احکامات، صوبائی وزیر داخلہ عطا اللہ تارڑ کا بڑا اعلان آگیا

لاہور (پی این آئی) صوبائی وزیر داخلہ عطا اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ یاسمین راشد کو گرفتار کرنے کے احکامات نہیں دیے، پی ٹی آئی والے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ الیکشن کے بعد صورتحال تبدیل ہوسکتی ہے، لوگ اتنی بڑی تعداد میں کبھی ڈی سیٹ نہیں ہوئے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ ہم نے تنقید ہمیشہ مثبت انداز میں کی ہے، میدان میں آئیں اور مقابلہ کریں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی والے مقابلہ کرنے نکل ہی نہیں رہے، ان کے پاس امیدوار نہیں ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close