محکمہ موسمیات نے ویک اینڈ پر کن شہروں میں بارش کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق آج ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم مرطوب اورمطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ کشمیر، پنجاب،بالائی خیبر پختونخوا ،اسلام آباد ، زیریں سندھ اور مشرقی/وسطی بلوچستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،گذشتہ 24 گھنٹےکے دورن ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم پنجاب، اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا ، زیریں سندھ

، کشمیر اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش: پنجاب : بہاولنگر 20، نارووال 10، لاہور(شاہی قلعہ 04،سٹی،گلبرگ ،لکشمی چوک، فر خ آباد 03،گلشنِ راوی، اقبال ٹاؤن ، سمن آباد02، اپر مال، مغل پورہ، تاج پورہ، چوک ناخدا، ائیر پورٹ01)، ملتان (ائیر پورٹ)، گوجرانوالہ 02، منڈ ی بہاؤالدین ، سیالکوٹ (ائیر پورٹ) 03، اسلام آباد( گولڑہ 01، زیرو پوائنٹ ، ائیر پورٹ ٹریس)،

حافظ آباد، ساہیوال ،چکوال، گجرات 01، خیبر پختونخوا: مالم جبہ 13، چیراٹ 10، بالاکوٹ 06، زیریں دیر01، بلوچستان: بارکھان13،کوہلو 11، خضدار، زیارت 02، کشمیر: مظفر آباد(ائیر پور ٹ 07، سٹی 05)، گڑھی دوپٹہ 04، سندھ : مٹھی 05، اسلام کوٹ 03اورچھاچھرومیں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔گزشتہ روز ریکارڈکیےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 48،دالبندین47، چلاس اورسبی میں 46ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close