امریکی ویزے کیلئے انٹرویو میں نرمی کی سہولت میں توسیع کر دی گئی

نیویارک (پی این آئی) پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے امریکی سفارت خانے نے انٹرویو میں نرمی کی سہولت میں توسیع کر دی ۔ امریکی ایمبیسی اسلام آباد اور امریکی قونصلیٹ جنرل کراچی ایسے پاکستانی شہری جن کی عمر 45 سال یا اس سے زیادہ ہے، اور جن کے بی ون ، بی ٹو ویزے درست ہیں یا جن کی میعاد گزشتہ 48 مہینوں میں ختم ہوچکی ہے وہ ویزوں کی تجدید کرا رہے ہیں ۔

ایک پریس ریلیز میں امریکی سفارت خانہ اسلام آباد کا کہنا ہے کہ یہ بہتر کسٹمر سروس فراہم کرنے اور اہل پاکستانی شہریوں کے لیے سیاحتی اور کاروباری ویزوں کی تجدید کو زیادہ مؤثر طریقے سے کرنے کے لیے ایک طریقہ کار میں تبدیلی ہے، ضرورت کے مطابق امریکی قانون کچھ اہل ویزا رکھنے والوں کو امریکہ میں داخل ہونے کی اجازت دیتا ہے ، تاہم سفارت خانے میں اپنی درخواست جمع کرانے کے بعد بعض درخواست گزاروں کو انٹرویو کے لیے امریکن ایمبیسی اسلام آباد یا کراچی قونصلیٹ جنرل میں انٹرویو کے لیے پیش ہونے کے لیے کہا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں