وزیراعظم آزادکشمیر نے چوہدری رفیق نیئرکو دوبارہ معاون خصوصی اطلاعات، سمال انڈسٹریز و ماحولیات مقرر کر دیا

مظفرآباد (آئی اے اعوان) وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس سینئیر پارلیمنٹرین چوہدری رفیق نئیرکو دوبارہ معاون خصوصی اطلاعات،سمال انڈسٹریزوماحولیات مقررکردیا ہے ۔

معاون خصوصی اطلاعات, سمال انڈسٹریز کارپوریشن اور ماحولیات محمد رفیق نئیر وزیراعظم آزادکشمیر کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی بجٹ اجلاس سے قبل معاون خصوصی کے عہدے سےمستعفی ہوگئے تھے وزیراعظم کی یہ خواہش تھی کہ وہ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی عدم موجودگی میں پینل آف چیئرمین کی حیثیت سے بجٹ اجلاس کی صدارت کرکےبجٹ پاس کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close