کورونا کی نئی لہر، چیف جسٹس آزاد کشمیر نے سپریم کورٹ میں ایس او پیز جاری کر دیئے

مظفرآباد (پی این آئی) آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کی نئی لہر کی روک تھام کیلئے چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے ایس او پیز جاری کر دیئے ہیں ۔

سپریم کورٹ کے سٹاف کو انسداد کورنا کی بوسٹر ڈور لگانے کا حکم وکلاء اور فریقین کے بغیر ماسک عدالت میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی ۔

آزاد کشمیر بھر میں کورونا وائرس کی نئی لہر کے پیش نظر چیف جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے سپریم کورٹ کے سٹاف وکلا اورعدالت میں پیش ہونے والے فریقین کیلئے ایس او پیز جاری کر دی چیف جسٹس نے انسداد کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگوانے فیس ماسک استعمال کرنے اور عدالت کے اندر ایک خاص فاصلے پر بیٹھنے کے احکامات جاری کیے ہیں ۔ چیف جسٹس. راجہ سعید اکرم کے احکامات پر فوری عملدرآمد کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے جملہ سٹاف، سکیورٹی عملہ کو ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگو دی گئی ہے سپریم کورٹ میں ماسک کے کسی بھی فریق مقدمہ، عدالتی اہلکار یا وکیل کو داخلہ کی اجازت نہیں ہو گی۔کورٹ روم میں نشستوں کے مابین مناسب فاصلہ رکھا جائے۔ انتہائی لازمی ہو تو فریقین مقدمہ عدالت میں پیش ہو سکتے ہیں تا ہم جن افراد اور حکام کو عدالت طلب کرے ان کی حاضری لازمی ہوگی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close