آزاد کشمیر میں کورونا کی نئی لہر میں تیزی، مزید 6 شہریوں کو اپنے پنجوں میں دبوچ لیا

مظفرآباد (پی این آئی) آزاد کشمیر میں کورونا کی نئی لہر میں تیزی آگئی, کورونا وائرس نے 6 افراد کو اپنے پنجوں میں دبوچ لیا۔ جن میں سے2کا تعلق مظفرآباد،3کا پونچھ اور1کامیرپور سے ہےجبکہ 4مریض کورونا کو شکست دیکر صحت یاب ہوئے۔

محکمہ صحت عامہ آزاد کشمیر کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد وشمار کے مطابق آزاد کشمیر میں اب تک 43 ہزار 400 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جن میں سے42 ہزار 586 افراد مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 792 مریض زندگی کہ بازی ہار گئے ۔آزادکشمیرمیں اب تک4 لاکھ 19ہزار 896افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں کورونا کے 6 مریضوں کے اضافہ کے باعث مجموعی تعداد43 ہزار 400تک پہنچ چکی ہے ۔

مظفرآباد میں 140جہلم ویلی میں 31 نیلم ویلی میں 26 پونچھ میں 144 باغ میں 103حویلی میں 13 سدھنوتی میں 16کامیرپور میں182بھمبر میں 58 اور کوٹلی میں 79مریض کورونا کے باعث موت کا شکار ہوئے شرح اموات کے اعتبار سے ضلع میرپور پہلے, پونچھ دوسرے اور مظفرآباد تیسرے نمبر پر ہے اس وقت کورونا کے 22 مریض زیرعلاج علاج ہیں جن میں21 ہوم آٰئسولیشن اور 1 سرکاری ہسپتال میں زیر علاج ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close