بزرگ شہری نے100روپے کے نوٹ میں 2سنگین غلطیاں پکڑلیں، سٹیٹ بینک آف پاکستان کو غلطیاں درست کرنے کا حکم

کراچی (پی این آئی)75سالہ بزرگ شہری کی 10سال کی محنت رنگ لے آئی ، وفاقی محتسب کی سٹیٹ بینک آف پاکستان کو 100روپے کے نوٹ میں بزرگ شہری کی جانب سے نشاندہی کی گئی 2غلطیوں کو درست کرنے کاحکم ۔

 

 

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے سابق سرکاری افسر محمد محسن نے 10سال قبل 100روپے کے نوٹ میں 2غلطیوں کی نشاندہی کی تھی جسے سٹیٹ بینک نے مسترد کر دیا تھے جس کے بعد شہری نے وفاقی محتسب کا رخ کیا اور شکایت درج کرائی ، شکایت میں کہا گیا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے نام کے انگریزی حروف تہجی (Quaid-e-Azam) میں ای(e) کی بجائے آئی(í)لکھا جائے جو کہ سرکاری دستاویزات کے مطابق ہے، بزرگ شہری کے مطابق قائد اعظم کی آخری رہائش گاہ کو بھی کوئٹہ کے بجائے زیارت لکھا جائے ۔بزرگ شہری کی شکایت پر وفاقی محتسب نے 100روپے کے نوٹ میں موجود دونوں غلطیوں کو تسلیم کرتے ہوئے سٹیٹ بینک کو حکم جاری کیا ہے کہ دنوں غلطیوں کو درست کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں