سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حمزہ شہباز کے بطور وزیراعلیٰ اختیارات محدود ہو گئے

لاہور(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کے اختیارات محدود اورنگران وزیراعلیٰ کے قریب قریب ہوں گے،پنجاب میں اگر پی ٹی آئی کی حکومت بنی تو جنرل الیکشن کرا دیں گے،ضمنی الیکشن کے بعد بھی پرویز الٰہی ہی ہمارے امیدوار ہوں گے۔ سیاسی معاملے کا اصل حل الیکشن ہے، چیف جسٹس نے بھی کہا الیکشن میں جائیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ اچھا ہے کہ ماحول خراب تھا اب وہ بہتر ہوگا۔

 

ضمنی الیکشن میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کی تین چار سیٹو ں کا فرق ہوگا ، اگر ہماری حکومت بن گئی تو ہم جلد عام انتخابات کروا سکی گے۔سپریم کورٹ نے آج کا فیصلہ اچھا دیا ہے، وزیراعلیٰ کے اختیارات کو محدود کیا گیا ہے، اداروں کو بھی کام کرنے چاہئیں سارے کام سپریم کورٹ پر نہیں چھوڑ سکتے۔ضمنی الیکشن کے بعد بھی پرویز الٰہی ہی ہمارے امیدوار ہوں گے، نمبرز گیم میں پی ٹی آئی اور ق لیگ کے پاس 169 اور اور 170حمزہ شہبازکے پاس ہیں، جب 20سیٹیں آجائیں گی تو ہوسکتا ہے کوئی پارٹی 186پر پہنچ جائے۔اصل مسئلہ نظام کو گھسیٹا جا رہا ہے، نظام چل نہیں رہا، جس کی وجہ سے معاشی عدم استحکام ہے، فیصلہ سازوں کو چاہیے کہ وہ سسٹم کودیکھیں، عوام کو ریلیف دینے کیلئے سیاسی استحکام پیدا کیا جائے۔الیکشن کے مطالبے کے علاوہ ہمارے پاس کوئی بیانیہ نہیں جبکہ پاکستان کے پاس اس کے سوا کوئی حل نہیں ہے۔

 

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کچھ عرصے کیلئے سیاسی بحران ٹل گیا ہے۔اس سے قبل سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء فواد چودھری نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ عدالت میں پی ٹی آئی کے مئوقف کی جیت ہوئی ہے،ثابت ہوگیا حمزہ شہبازالیکٹڈ نہیں سلیکٹڈ وزیراعلیٰ ہیں، حمزہ شہباز کو محدود اختیارات کے ساتھ وزیراعلیٰ قبول کیا، حمزہ شہباز کے اختیارات نگران وزیراعلیٰ کے قریب قریب ہیں، عدالت نے کہا کہ سیاسی بحران کا متبادل حل انتخابات ہوتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close