قیام پاکستان سے لے کر اب تک تمام صدور اور وزرائے اعظم کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات جاری کرنے کا حکم

اسلام آباد(پی این آئی)ماہرقانون ابوذرسلمان نیازی کی درخواست پر انفارمیشن کمیشن پاکستان نے بڑا فیصلہ سنا دیا۔فیصلے کے مطابق 1947 سے اب تک صدور اور وزرائےاعظم کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات جاری کی جائیں۔انفارمیشن کمیشن کو ماہرقانون ابوذرسلمان نیازی کی جانب سےدرخواست دی گئی تھی جسے کابینہ سیکریٹری نے مسترد کیا تھا۔

 

انفارمیشن کمیشن پاکستان نے فیصلے میں کہا ہے کہ صدور اور وزرائے اعظم کو ملنے والے تحائف کی مارکیٹ اور اندازاً کتنی قدر ہے رپورٹ میں بتایاجائے، ساتھ ہی تحائف کسی صدر یا وزیراعظم نے خریدے تو کتنےمیں خریدے یہ بھی بتایاجائے۔اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ابوذرسلمان نیازی نے کہا کہ انفارمیشن کمیشن کو مبارکباد دیتا ہوں انہوں نے بولڈ فیصلہ دیا ہے سیکریٹری کابینہ کودرخواست کی تھی لیکن اسے مسترد کر دیا گیا تھا سیکریٹری کابینہ نےکہا خفیہ معلومات کی بنیاد پر انفارمیشن نہیں دے سکتا۔ابوذرسلمان نے کہا کہ درخواست مسترد کرنےکےخلاف انفارمیشن کمیشن سےرابطہ کیا، انفارمیشن کمیشن کی جانب سے ہماری درخواست پرفیصلہ جاری کر دیا گیا ہے انفارمیشن کمیشن نےہماری درخواست پرفیصلہ جاری کر دیا ہے ہمیں اب تحائف سےمتعلق ساری رپورٹ جاری کی جائےگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close