پیٹرول کے بعد ایل پی جی بھی مہنگی ہو گئی، عوام شدید پریشان

لاہور(پی این آئی) اوگرا نے جولائی کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا ہے، ایل پی جی کی فی کلو قیمت ایک روپے 66 پیسے جبکہ گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 19 روپے 62 پیسے مہنگی کردی گئی۔ ایل پی جی کی فی کلو قیمت ایک روپے 66 پیسے مہنگی کردی گئی، جس کے ساتھ فی کلو ایل پی جی کی قیمت 220 روپے 42 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔

 

اسی طرح ایل پی جی کے 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 19 روپے 62 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے، اضافے کے بعد ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2600 روپے 97 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔جون میں ایل پی جی گھریلو سلنڈر 2 ہزار 581 روپے 35 پیسے کا تھا۔ اوگرا نے جولائی کیلئے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ یاد رہے حکومت نے گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا ہے، پیٹرول کی نئی قیمت 14روپے 85 پیسے اضافے سے 248 روپے 74 پیسے لیٹر ہوگئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 13 روپے 23 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، نئی قیمت 276 روپے 54 پیسے ہوگئی۔وزارت خزانہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے 68 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 226 روپے 15پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 18 روپے 83 پیسے کا اضافہ ہوا ہے اور نئی قیمت 230 روپے 26 پیسے ہوگئی ہے۔ پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی 10 روپے فی لیٹر عائد کی گئی ہے جبکہ ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل پر 5، 5 روپےپیٹرولیم لیوی عائد کی گئی ہے۔

 

وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12بجے سے ہوگا۔ گزشتہ روز وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج اضافہ نہیں کیا جارہا، 50 روپے پیٹرولیم لیوی میں موحلہ وار اضافہ کریں گے، آئندہ دو تین ماہ مشکل ہیں مہنگائی کنٹرول نہیں ہوگی، لیکن ہم ڈیفالٹ سے بچ چکے ہیں اور بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close