عوام تیاری کر لیں ،گرچ چمک کیساتھ بارش ، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی )آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقو ں کے ساتھ بلوچستان اور سندھ میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعه کے روز ملک کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے ساتھ کشمیر، bبالائی/وسطی پنجاب، خیبرپختونخوا، اسلام آباد ،زیریں سندھ اور مشرقی بلوچستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ہفتہ کے روز ملک کے بیشتراضلاع میں موسم مرطوب اورمطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ کشمیر ،بالائی/وسطی پنجاب، خیبرپختونخوا ،اسلام آباد ،زیریں سندھ اور مشرقی بلوچستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب جبکہ بالائی سندھ اور جنوبی پنجاب میں شدید گرم رہا۔ تاہم اسلام آباد، بالائی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا اورکشمیرمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close