ایک ہفتے کے لیے گیس بند

لاہور (پی این آئی) سوئی گیس کے محکمے کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعلان کے مطابق پنجاب کی ٹیکسٹائل ملز کو ایک ہفتے تک گیس کی فراہمی بند کر دی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ کیپٹو پاور پلانٹس رکھنے والی ٹیکسٹائل ملز کے لئے گیس بند کی جا رہی ہے۔ فیصلہ پاور اور فرٹیلائزر سیکٹر کو بلا تعطل گیس کی فراہمی جاری رکھنے کیلئے کیا گیا ہے۔

پنجاب کی ٹیکسٹائل ملز کو گیس کی فراہمی بند کرنے سے متعلق آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے شدید رد عمل کا اظہار اور گیس کی فراہمی فوری بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل ملز کو گیس بندش سے بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close