عمران خان سے آرمی چیف سے رابطے سے متعلق سوال، عمران خان نے کیا ردِ عمل دیا؟ بڑی خبر

اسلام آباد(پی این آئی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کے بعد واپس جاتے ہوئے صحافیوں نے سوالات کی بوچھاڑ کردی۔ایک صحافی نے پوچھا کہ ’خان صاحب کیا ابھی بھی آرمی چیف سے رابطہ ہوتا ہے؟‘ عمران خان نے اس سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔

 

 

ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ ‘خان صاحب توشہ خانہ سے کیا خریدا کیا بیچا؟‘ اس پر عمران خان نے جواب دیا کہ ’یہ توشہ خانہ نہیں توچہ خانہ ہے۔‘ایک صحافی نے پوچھا کہ ’خان صاحب آپ صحافیوں کے سوالات کے جواب کیوں نہیں دیتے؟‘ اس پر بھی عمران خان نے کوئی جواب نہ دیا اور مسکرا کر گاڑی میں بیٹھ گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close