وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب، حمزہ شہباز نے الیکشن جیتنے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی

لاہور ( پی این آئی ) وزیر اعلیٰ پنجاب کے الیکشن کیلئے مسلم لیگ (ن) نےحکمت عملی طے کرلی ، مسلم لیگ اپنے ارکان پنجاب اسمبلی کو آج ہوٹل میں ٹھہرایے گی ۔نجی ٹی وی کے مطابق حمزہ شہباز کےہمراہ کل تمام ارکان اکٹھے پنجاب اسمبلی اجلاس میں جائیں گئے۔

 

خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے عثمان بزدار کو بطور وزیراعلیٰ بحال کر دیاہے اور کل شام چار بجے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کا حکم دیدیا ہے کہا کہ وزیراعلیٰ کے انتخاب تک اجلاس ملتوی نہیں ہو گا ۔عدالت نے پریذائیڈنگ افسر کو 25 ووٹ نکال کر دوبارہ گنتی کا حکم دیاہے اور فیصلہ میں کہا ہے کہ چیف منسٹر کے انتخاب کیلئے مطلوبہ نمبر حاصل نہ ہونے کی صورت میں دوبارہ الیکشن کروایا جائے ۔لاہور ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ 8 صفحات پر مشتمل ہے جس میں جسٹس ساجد سیٹھی کا اختلافی نوٹ بھی شامل ہے ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی اور چار ایک کے تناسب سے فیصلہ سنایا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں