آزادکشمیر اسمبلی نے آئندہ مالی سال کیلئے 1 کھرب 63 ارب 70 کروڑ روپے کے بجٹ کی منظوری دیدی

مظفرآباد (پی این آئی) آزاد جموں وکشمیر قانون سازاسمبلی نے مالی سال 2022/23 کیلئے 1 کھرب 63 ارب 70 کروڑ روپے کے بجٹ کی منظوری دیدی۔ وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس نے آزاد کشمیر میں رحمت اللعالمین اتھارٹی کے قیام، نمبرداری اور پنچائیت کا نظام کی بحالی کا اعلان کیا۔

وزیراعظم نے مہاجرین جموں وکشمیر کے گزارہ الاونس میں 1500 روپے فی کس اضافے، مستحقین زکوٰة کی مالی امداد 3 ہزار سے بڑھاکر 36 ہزارروپے اور جہیز فنڈز میں 75 ہزار روپے میں اضافہ کا اعلان کیا بجٹ پر بحث کو سمیٹتے ہوئے وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے آزاد کشمیر کے پانچ اضلاع اور 17 تحصیلوں میں مفتی صاحبان تعینات کرنے کشمیر آرفن فنڈز کے تعاون سے میرپور میں 400 بیڈکا ہسپتال قائم کرنے پولیس اور فوج کے شہداء کے ورثا کیلئے 500 گھروں کی تعمیر اور مہاجرین مقبوضہ کشمیر کیلیے 900 گھر تعمیر کرنے کی خوشخبری سنائی ۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے ایم این این سی ایچ پروگرام کے 1242 ملازمین کو منتقل کرنے 380 فرسٹ ایڈ پوسٹیں 66 بنیادی طبی مراکز قائم کرنے اور وویمن یونیورسٹی باغ کا کیمپس مظفرآباد میں قائم کرنے کا اعلان کیا۔وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے آزاد کشمیر 86 پرائمری سکولوں کو مڈل کا درجہ دینے 56 مڈل سکولوں کو ہائی اور 61 ہائی سکولوں کو ہائر سیکنڈری سکولوں کو اپ گریٍڈ کرنے کا اعلان کیا 45 انٹر کالجز کو اپ گریڈ کرنے کے علاوہ 496 معلمین قرآن کو مستقل کرنے کا اعلان کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں