وزیراعظم شہباز شریف کو بھی اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا، خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر مملکت عنقریب شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینےکا کہیں گے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ آئین کے آرٹیکل 63 اے کا بہت بڑا فیصلہ جولائی میں آنا ہے، یہ سب لوگ تاحیات نااہل قرار دیے گئے پھر تو یہ مرکز میں بھی فارغ ہیں۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ نہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدہ ہوا نہ گرے لسٹ سے نکلے۔

 

نہ روس سے تیل اور نہ افغانستان سے کوئلہ ملنے جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار تو کیا بل گیٹس کو بلالیں یہ ملک نہیں چلا سکتے، آصف زرداری جو سیاسی چال کھیل رہا ہے یہ معیشت کو مزید تباہ کردے گا، مقتدر حلقوں سے اپیل ہے کہ ملک کو سیاسی بحران سے بچالیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں