حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد کوئی پسند نہیں کرتا، اسلام آباد کا گولڈن مین حمزہ شہباز کا آٹوگراف لے کر پچھتانے لگا، عمران خان سے ملاقات کی خواہش

اسلام آباد(پی این آئی) گولڈن مین کے نام سے شہرت پانے والے شہری نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے ساتھ ملاقات پر پچھتاوے کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی خواہش ظاہر کر دی۔گولڈن مین، جس کا اصل نام محمد احسان کاظمی ہے اور وہ کراچی کا رہائشی ہے، کی طرف سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہے۔ اس ویڈیو میں وہ بتاتا ہے کہ جب سے اس نے حمزہ شہباز سے ملاقات کی ہے۔

لوگ اسے پہلے سی توجہ نہیں دے رہے۔گولڈن مین کا کہنا ہے کہ لوگ اب اسے نہ صرف نظرانداز کرتے ہیں بلکہ کچھ لوگ تو برابھلا بھی کہتے ہیں۔ جو لوگ مجھ سے ملتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ تم نے غلط انسان سے ملاقات کی ہے۔ میری خواہش ہے کہ اب عمران خان مجھے اپنے پاس بلائیں تاکہ مجھے لوگوں کی توجہ دوبارہ واپس مل سکے۔ واضح رہے کہ محمد احسان کاظمی نامی یہ نوجوان چہرے، کپڑوں اور جسم پر سنہری رنگ لگا کر گولڈن مین بنتا ہے اور سٹریٹ آرٹ کا مظاہرہ کرتا ہے۔ اس طریقے سے وہ اپنے تین چھوٹے بہن بھائیوں کی کفالت کے لیے کچھ آمدنی کماتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close