پی ٹی آئی اور ن لیگ والے خوشیاں نہ منائیں، اینکر پرسن منصور علی خان نے دونوں جماعتوں کے سپورٹرز کو مشورہ دیدیا

اسلام آباد (پی این آئی) اینکر پرسن منصور علی خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور مسلم لیگ ن کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے حوالے سے ابھی خوشیاں نہ منانے کا مشورہ دے دیا۔اپنے ایک ٹویٹ میں منصور علی خان نے کہا کہ ان کا پی ٹی آئی اور ن لیگ دونوں کو ہی پیغام ہے کہ ابھی کسی بھی قسم کی کامیابی کا جشن نہ منائیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کے حوالے سے اصل صورت حال 17 جولائی کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے بعد واضح ہوگی۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ 17 جولائی کی ووٹنگ تک کسی بھی قسم کی جوڑ توڑ عارضی ثابت ہوگی۔ خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے الیکشن کیلئے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کے ووٹ نکال کر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرنے کا حکم دیا ہے۔ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی جانب سے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close