اب کیا ہو گا؟ دعا زہرا کو کراچی لے جانے کے لیے ٹیم لاہور پہنچ گئی

لاہور (پی این آئی) کراچی سے تن تنہا لاہور پہنچ کر پسند کی شادی کرنے والی 14 سالہ دعا زہرا کو کراچی منتقل کرنے کے لیے سندھ پولیس کی ٹیم لاہور پہنچ گئی ہے۔ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے دعا زہرا کو کراچی منتقل کرنے کی اجازت دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ لاہورکی متعلقہ پولیس اور اجازت کے بعد دعا زہرا کو کراچی منتقل کیا جائے گا۔ یہ بات اہم ہے کہ گزشتہ روز دعا زہرا کی عمر کے تعین کے لیے سروسز اسپتال میں میڈیکل بورڈ کا اجلاس کیا گیا تھا جس میں کمیٹی کے تمام ممبران نے شرکت کی تھی۔

اجلاس میں دُعا زہرا کے والد، وکیل جبران ناصر اور تفتیشی افسر پیش ہوئے جبکہ پولیس دعا زہرا کو میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش نہیں کرسکی تھی۔واضح رہے کہ 8 جون کو سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرا کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ دعا اپنی مرضی سے کہیں بھی جاسکتی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close