توشہ خانہ کیس، عمران خان کی جانب سے مزید تین مہنگی ترین گھڑیاں بیچنے کا انکشاف

اسلام آباد(پی این آئی) عمران خان نے بطور وزیر اعظم 3قیمتی گھڑیاں اسلام آباد کے واچ ڈیلر کو فروخت کیں،یہ گھڑیاں ان گھڑیوں کے علاوہ ہیں جو پہلے میڈیا میں رپورٹ ہوئی تھیں،گھڑیوں کی مالیت 15کروڑ 40لاکھ روپے تھی ۔ گھڑیاں مشرق و سطیٰ کے معزز خلیجی جزیرے کے شاہی خاندان کے فرد نے دی تھیں جبکہ ایک گھڑی اسی خلیجی ملک کے ایک اور شخص نے گھڑی دی تھی۔

 

عمران خان نے اسلام آباد کے واچ ڈیلر کو گھڑیاں فروخت کر کے مجموعی طور پر 3کروڑ 60لاکھ روپے کمائے تھے، یہ گھڑیاں ان گھڑیوں کے علاوہ ہیں جو پہلے میڈیا میں رپورٹ ہوئی تھیں، پہلے اس معاملے کو یہ کہہ کر دبا دیا گیا تھا کہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close