مجھے تحریک انصاف نے ہروایا، شاہ محمود قریشی نے اپنی ہی پارٹی پر دھاندلی کا الزام عائد کر دیا

ملتان(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے اپنی ہی پارٹی پر سازش کا الزام لگادیا۔ملتان میں کارنرز میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ان کی اپنی جماعت پی ٹی آئی نے ان کے خلاف سازش کی، انہیں 2018 کے انتخابات میں الیکشن ہروایا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس سازش سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑا، وہ وزیر خارجہ بن گئے، مگر ملتان کو اور جنوبی پنجاب کو فرق پڑا۔

 

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ کچھ جنگیں صرف جیتنے کے لیے نہیں لڑی جاتیں۔بعد ازاں جیو نیوز سے بات کر تے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میرے خلاف جہانگیر ترین نے سازش کی اور مجھے ایم پی اے کی سیٹ پر ہروایا گیا تاکہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب نہ بن سکوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close