عوام کیلئے سستا پیٹرول، شہباز شریف حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (پی این آئی)عوام کو سستے پیٹرول کی فراہمی، شہباز شریف حکومت نے روس سے تیل کی خریداری کیلئے مشاورت شروع کردی۔نجی ٹی وی 24 نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے روس سے تیل کی خریداری کیلئے مشاورت شروع کردی ہے، اس حوالے سے پٹرولیم ڈویژن نے مشاورت کیلئے 4 بڑی ریفائنری کے سربراہان کو خط لکھ دیا ہے۔ پٹرولیم ڈویژن نے خط پاک عرب، نیشنل ریفائنری، پی آر ایل اور بائیکو کو لکھے ہیں، پیٹرولیم ڈویژن نے

خط میں ریفائنریز سے پوچھا ہے کہ روسی خام تیل سے پٹرولیم مصنوعات کے حصول کی شرح کیا ہوگی، جبکہ آئل ریفائنریز کس گریڈ کا خام تیل کتنی مقدار میں لے سکتی ہیں۔ خط میں پوچھا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ سے خریدے گئے خام تیل کے تقابل میں روسی خام تیل کی درآمدی لاگت کیا ہوگی اور روس سے خریدے گئے خام تیل کی ادائیگی کا طریقہ کیا ہوگا۔ پیٹرولیم ڈویژن نے خط میں سوال کیا ہے کہ خلیجی ممالک نے ریفائنریوں کی اپ لفٹنگ کیلئے کیا معاہدے کیے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں