آزاد کشمیر اسمبلی، مزاکرات ناکام، اپوزیشن نے اسمبلی ہال کو تالے لگا کر ایوان کی کارروائی روک دی

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن اور حکومت کے درمیان بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ ختم سے متعلق ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگئے۔ ڈیڈ لاک برقرار, اپوزیشن نے اسمبلی ہال کوتالے لگا کر دھرنا دے دیا سپیکر، حکومتی اراکین اسمبلی اور سیکرٹری اسمبلی راستہ بند ہونے کے باعث کئی گھنٹوں تک ایوان میں داخل نہ ہوسکے ۔
آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن نے آج چوتھے روز بھی بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ جاری رکھا۔


اپوزیشن نے اسمبلی ہال کے دروازے کو تالے لگا کر سپیکر اور حکومتی اراکین اسمبلی کا راستہ روکنے کیلئے دھرنا دے دیا۔ حکومتی مذاکراتی ٹیم سے اپوزیشن کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کامیاب نہ ہوسکے قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف اکبر, سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری یاسین سابق سپیکر شاہ غلام قادر سمیت اپوزیشن کے اراکین اسمبلی نے بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ ختم کرنے سے انکار کردیا اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہ ہونے کے بعد حکومتی اراکین اسمبلی, ڈپٹی سپیکر اور سیکرٹری اسمبلی عقبی دروازے سے پریس گیلری کے راستے ایوان میں داخل ہوئے۔ کئی گھنٹوں کی تاخیر کے بعد اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن نے ایوان کی بجلی بند کردی گئی

اپوزیشن نے دھرنا دینے کے ساتھ ساتھ اسمبلی ہال کے دروازے پر علامتی اجلاس کیا متحدہ اپوزیشن کے راہنماؤں نے کہا کہ جب تک حکومت قواعد انضباط کار کو غیرقانونی طور پر تبدیل کرنے کا فیصلہ واپس لینے کے ساتھ ساتھ سپریم کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں اپوزیشن ممبران اسمبلی کو حکومتی اراکین اسمبلی کے برابر ترقیاتی فنڈز فراہم نہیں کرتی اس وقت تک اسمبلی کی کارروائی کا بائیکاٹ جاری رکھا جائے گا۔اس موقع پر میٍڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ عبدالماجدنے کہاکہ بجٹ پاس کرنا حکومت کیلئے کوئی مسئلہ نہیں اپوزیشن دھونس دھاندلی کے ذریعے اپنی بات منوانا چاہتی ہے اپوزیشن پنجاب اسمبلی کی دو اجلاسوں کی روایت آزاد کشمیر میں بھی دھرانا چاہتی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close