حمزہ شہباز کی حمایت کی تردید، چوہدری شجاعت حسین نے ن لیگ کو بڑا جھٹکا دیدیا

لاہور(پی این آئی) مسلم لیگ ق نے حمزہ شہباز کی حمایت پر ن لیگ کو ہری جھنڈی دکھا دی ہے جس کے بعد حمزہ شہباز کی وزارت اعلی خطرے میں پڑ گئی ہے۔مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے حمزہ شہباز کی حمایت کے ن لیگی دعوے کی تردید کی ہے۔چوہدری شجاعت حسین کے اس بیان کے بعد حمزہ شہباز شریف کے لئے مشکل کھڑی ہوگئی ہے۔

 

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ وہ صاف الفاظ میں کہتے ہیں پرویز الہی ہمارے امیدوار ہیں، جبکہ ہمارے ارکان پرویز الہی کو ووت دیں گے،انکا کہناتھا کہ افواہیں پھیلا کر کسی رکن اسمبلی کو غلط فہمی میں ڈالنے کی کوشش نہ کی جائے،انہوں نے کبھی غلط بیانی نہیں کی، جبکہ ہمیشہ صاف گوئی کا درس دیا ہے، یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کے حلف اور گورنر کے اختیارات کیخلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی،عدالت نے ریمارکس ئیے کہ ہم بغیر کسی دباؤ کے فیصلہ دیں گے،25 منحرف اراکین کو نکال کر دوبارہ وزارت اعلیٰ پنجاب کے لیے ووٹنگ کروا لیتے ہیں،جسٹس ساجد سیٹھی نے ریمارکس دئیے کہ اکثریت والا وزیر اعلیٰ بن جاتا ہے تو حمزہ شہبازکا نوٹیفکیشن ختم ہو جائے گا،جسٹس شاہد جمیل نے قراردیاکہ دوبارہ پولنگ کی صورت میں اکثریت والا وزیر اعلیٰ بن جائے گا،اگر الیکشن میں تحفظ نہ دیا گیا تو قیاس آرائیوں کو کون روکے گا؟عدالت نے قراردیا کہ اکثریت والا وزیراعلیٰ بن جائے گا اور فریش حلف ہوگا۔

 

عدالت نے ریمارکس دئیےکہ ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ حمزہ شہباز کے پاس اکثریت نہیں رہی،وزیر اعلیٰ کا آفس کسی صورت خالی نہیں رہ سکتا،عدالت نے استفسار کیاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس کب بلایا جا سکتا ہے؟عدالت نے ہدایت کی کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اجلاس بلانے پر حکومت سے ہدایات لے کر پیش ہوں،فل بنچ نے قرار دیا کہ انتخاب ڈپٹی سپیکر ہی کرائے گا کیونکہ اس پر لاہورہائیکورٹ کا ایک فیصلہ موجود ہے جسے چیلنج نہیں کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close