آزاد کشمیر کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال،زیر علان اور او پی ڈی میں آنے والے مریض رل گئے، ڈاکٹرز مطالبات پر قائم

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزادکشمیر کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرزکے نتیجہ میں ہسپتالوں میں زیر علاج اور علاج کیلئے آنے والے مریض رل گئے اوپی ٍڈی بند ہونے کے باعث ایمرجنسی کے اندر اور باہر مریضوں کا ہجوم امڈآیا پرائیویٹ ہسپتالوں اور ڈاکٹرز کے کلینکس پر مریضوں کا رش بڑھ گیا مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر کے تمام چھوٹے بڑے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر واجد علی خان کی اپیل پر سینئرز اور ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال کر کے حکومت آزاد کشمیر پر واضح کیا کہ مذاکرات کی ضرورت نہیں حکومت ڈاکٹرز کے ساتھ کیے گئے معاہدے پر عملدرآمد کیلئے نوٹیفکیشن جاری کرے

عباس انسٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں ہڑتال کرنے والے ڈاکٹرز سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ وہ ایمرجنسی سروس ہرصورت میں بحال رکھیں گئے لیکن او پی ڈی سمیت دیگر ہیلتھ سروسز مکمل بند رہیں گی حکومت خواہ ہمیں فارغ کرکے کسی اور سے کام لینا چاہتی ہے لے ہم مطالبات پورے ہونے تک ہڑتال ختم نہیں کریں گے ہڑتالی ڈاکٹرز سے ڈاکٹر واجد علی خان ٍڈاکٹر شوکت حیات سمیت دیگر ڈاکٹرز نے خطاب کیا مقررین نے کہا آزاد کشمیر کے ڈاکٹرز کا کوئی سروس سٹرکچر نہیں ہے حکومت نے بجٹ میں ڈاکٹرز کو پاکستان کے ڈاکٹرز کے برابر تنخواہ ومراعات دینے مختلف کیڈر کی نئی آسامیاں تخلیق کرنے سمیت چارٹر آف ڈیمانڈ میں شامل دیگر مطالبات پورے کرنےکا وعدہ اور معاہدہ کیا تھا جو پورا نہیں کیا گیا۔

ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث ہسپتالوں میں طبی معائنہ اور علاج کیلئے آنے والے مریضوں کوسخت گرمی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا ایمرجنسی ڈیوٹی انجام دینے والے ڈاکٹرز اور لیڈی ڈاکٹرز پر مریضوں کا بوجھ بڑھ گیا ڈاکٹرز کی ہڑتال آج بھی جاری رہے گی ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close