دعائیں قبول ہو گئیں، حکومت آزاد کشمیر نے 496 معلمین قرآن کی ملازمت کو مستقل کر دیا

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد کشمیر کے معلمین قرآن کی دعائیں اللہ تعالیٰ نے قبول کر لیں۔ حکومت آزاد کشمیر نے 496 معلمین قرآن کو مستقل کر دیا۔ مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر بھر میں معلمین قرآن نے شکرانے کے نوافل ادا کرنے خصوصی دعائیں کرنے کے ساتھ ساتھ مٹھائی بھی تقسیم کی۔ مظفرآباد میں معلمین قرآن نے وزیراعظم ازاد کشمیرسردار تنویر الیاس ,وزیر خزانہ عبدالماجد خان مشیر برائے مذہبی اور اوقات حافظ حامد رضا، وزیر تعلیم دیوان کی چغتائی رکن اسمبلی مظہر سعیدکا شکریہ ادا کیا۔

وائس چیئرمین علماء مشائخ کونسل قاضی محمد سہیل کے دفتر میں معلمین قرآن کا تانتا بندھ گیا۔ معلمین قرآن نے شکریہ مہم کے تحت وائس چیئرمین علماء ومشائخ کونسل قاضی محمد سہیل کو ہار پہنائے اور مٹھائی تقسیم کی اس موقع وائس چیئرمین علماء ومشائخ کونسل قاضی سہیل احمد نے معلمین قرآن کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے معلمین قرآن کو مستقل کرکے ایک تاریخی کار نامہ انجام دیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close