مظفرآباد، پانی سے پیدا ہونے والی بجلی کے بلوں پر فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا ٹیکس ختم کیا جائے،آزاد کشمیر اسمبلی میں قرارداد منظور

مظفرآباد (پی این آئی) آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی نے پانی سے پیدا ہونے والی بجلی کے بلوں پر فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ کے ٹیکس کے خاتمے سے متعلق قرارداد کی منظور دی۔

آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر چوہدری ریاض احمد کی صدرات میں منعقدہ اجلاس کے دوران تحرہک انصاف کے رکن اسمبلی محمد مظہر سعید اور خاتون رکن اسمبلی محترمہ تقدیس گیلانی کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد کثرت رائے سے منظور کی گئی ۔قرارداد میں بجلی کے بلوں پر اضافی ٹیکسز کی وصولی کی مذمت کرتے ہوئے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا قرارداد میں مساجد کو مفت بجلی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ قرارداد میں نیلم، لیپہ اور حویلی میں بجلی کے بلوں پر محدود مارجن سے ٹیکس متعین کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں پیر چناسی پیر ہسی مار اور وادی سیماری میں جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ اور سیاحت کے فروغ کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کامطالبہ کیا گیا۔ قرارداد میں حالیہ بارشوں، برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث وادی نیلم اور گلگت بلتستان میں بکروالوں کے جانی اور مالی نقصانات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close