مظفرآباد، متحدہ اپوزیشن کا بجٹ پر عام بحث کا بائیکاٹ، اپوزیشن کا اسمبلی کی سیڑھیوں پر دھرنا دیکر علامتی اجلاس جاری رکھا

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن نے وزیر خزانہ کی بحٹ تقریر کے بعد بجٹ پر عام بحث کا بھی بائیکاٹ کیا قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف اکبر کی قیادت میں اپوزیشن نے اسمبلی کی سیڑھیوں پر احتجاجی دھرنا دیکر علامتی اجلاس جاری رکھا۔

آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن نے حکومت کی جانب سے بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ ختم کرنے کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک حکومت اسمبلی کے قواعد انضباط کار میں کی گئی ترمیم ختم کے وزراء سے قائمہ اور مجلس منتخبہ کے چیئرمین کے اختیار واپس نہیں لیتی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ جاری رکھا جائے متحدہ اپوزیشن کے راہنماوں قائد حزب اختلاف چوہدری لیطف اکبر شاہ غلام قادر حسن ابراہیم کرنل ریٹائرڈ وقار نور, راجہ فیصل میاں عبدالوحید راٹھور چوہدری قاسم مجید اور سردار جاوید ایوب سمیت دیگر اپوزیشن اراکین اسمبلی نے وفاق کی جانب سے آزاد کشمیر کے بجٹ پر کٹ لگانے کے حکومتی پروپیگنڈہ کو یکسر مسترد کیا متحدہ اپوزیشن نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے کے مطابق اپوزیشن اراکین اسمبلی کو حکومتی اراکین کے برابر ترقیاتی فنڈز فراہم نہ کرکے حکومت توہین عدالت کی مرتکب ہو رہی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close