حنا پرویز بٹ نے پنجاب کے ضمنی انتخابات سے متعلق بڑی پیشنگوئی کر دی

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ(ن)کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ پنجاب کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن)کلین سویپ کرے گی۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تحریک انصاف نے الیکشن سے قبل ہی دھندلی کا رونا شروع کردیا ہے اپنے دور حکومت میں قوم کو ایک بھی فلاحی منصوبہ نہ دینے والے اب مگرمچھ کے آنسو بہارہے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ ترقی کی راہ پر گامزن پاکستان کو بریک لگاکر معاشی مسائل کی جانب دھکیلنے کے بعد کہتے ہیں میرا جرم کیا تھ ، عمران خان کا سب سے بڑا جرم غریب کے منہ سے روٹی چھیننا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے والے کبھی ایوان اقتدار تک نہیں پہنچ سکتےتمام ملکی سیاسی جماعتیں پاکستان کی ترقی کیلئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو چکی ہے ماسوائے ایک جماعت کے جو ایک ڈکٹیٹر نما شخص کے زیر سایہ چل رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close