ہزاروں سرکاری ملازمین کی عید کی خوشیوں پر پانی پھیر دیا گیا، عید الاضحی کی چھٹیاں منسوخ ہو گئیں

لاہور(پی این آئی) ایل ڈبلیو ایم سی نے عیدالاضحیٰ پر ہزاروں ٹن آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے 19 ہزار ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی۔عید قرباں پر شہر کی صفائی ستھرائی کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی نے کمر کس لی۔ 8 جولائی سے 12 جولائی تک پروگرام ترتیب دے دیا گیا۔ پلان کے مطابق 24 گھنٹے مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول روم قائم کر دیا گیا۔ 10 ہزار سے زائد عملہ بشمول ورکشاپ سٹاف 3 شفٹوں میں کام کرے گا۔

شہر کی 13 مویشی منڈیوں میں صفائی و آگاہی کیمپ قائم کئے جا چکے ہیں۔ 170 سینٹری ورکرز پر مشتمل صفائی عملہ مشینری کے ساتھ موجود رہے گا۔ یونین کو نسلز میں 280 عید کیمپوں کو فعال کیا جائے گا۔ شہر میں اہم جگہوں پر 110 عارضی ویسٹ کلیکشن و ٹرانسفر سٹیشن قائم کئے جائیں گے۔ آلائشوں کو ماحول دوست طریقے سے تلف کرنے کے لیے 5 ڈمپنگ سائٹس قائم کی جائیں گی۔ عید کے تینوں دن گلی محلوں سے 3500 پک اپس کی مدد سے آلائشوں کو ٹھکانے لگایا جائے گا۔ ماحول دوست بیگز کی فراہمی کے لیے 18 ماڈل کیمپ قائم ہونگے۔ 175 بڑی مساجد اور عید گاہوں کی صفائی صبح 6 بجے سے پہلے مکمل کر لی جائے گی۔صفائی پلان کے مطابق چاند رات کو تمام ٹاؤ نز میں زیرو ویسٹ آپریشن کر کے کوڑا مکمل طور پر اٹھا لیا جائے گا۔ ایل ڈبلیو ایم سی کی رافیعہ حیدر نے کہا کو عوام کو عید پر صاف ستھرا ماحول فراہم کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close