وزیراعظم کی آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کو کنگ عبدالعزیز میڈل نوازے جانے پر مبارکباد

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو برادر ممالک سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی تعلقات مظبوط بنانے کی کاوشوں کے اعتراف میں کنگ عبدالعزیز میڈل تفویض ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باددی ہے ۔ اپنے بیان وزیراعظم نے کہاکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو برادر ممالک سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی تعلقات مظبوط بنانے کی کاوشوں کے اعتراف میں کنگ عبدالعزیز میڈل تفویض ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارک پیش کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ یہ پاکستان کے عوام اور مسلح افواج کے لئے بہت بڑا اعزاز ہے۔ شہباز شریف نے کہاکہ سعودی عرب کی سلامتی کو ہم پاکستان کی سلامتی تصور کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان بہترین دفاعی تعاون سمیت دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں