میرپور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین کی ملازمت میں تین سال کی توسیع، صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے تنویر الیاس کے خلاف طبل جنگ بجا دیا

میرپور (آئی اے اعوان) میرپور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کے معاملہ پر صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیراعظم سردار تنویر الیاس کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے آرڈر واپس نہ لینے پر سنگین نتائج کی دھمکی دے دی۔حکومت ہوش کے ناخن لیے تو پھرنہ رہے گا بانس اور نہ بجے گی بانسری۔

میرپور آزاد کشمیر میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنی ہی جماعت پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف طبل جنگ بجادیا ۔وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی جانب سے میرپور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین عمران خالد کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کے معالہ پر حکومت کو سنگین نتائج کی دھمکی دے ڈالی بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ میرپور میں کرپشن کا بازار گرم ہے اگر اس کو نہ روکا گیا تو میں ہرقربانی دیکر کرپشن کو ہر صورت میں روکوں گا صدر آزاد بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میں حکومت پاکستان اور آزاد کشمیر حکو مت کو واضح اور دوٹوک الفاظ میں بتا دینا چاہتا ہوں کہ اگر آڈر واپس نہ لیاگیا تو پھر اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے ۔ انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی پچھلی حکومت نے ایک ایمورٹیڈ شخص کو ایک سال کیلئے کرپشن کا لائسنس دیا موجود حکومت نے اسے تین سال کیلئے کرپشن کا لائسنس جاری کردیا جو میرے لیے قابل قبول ہے اور نہ ہی میرپور کے لیے قابل قبول ہے حکومت کو ماضی کی حکومت سے سبق سیکھنا چاہئے میرپور کی زمین ایمپورٹیڈ لوگوں کے ذریعے ہڑپ کی جائے
ایسا نہیں ہونے دیں گے ۔صدرآزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا میرپور کی آواز صرف میرپور میں نہیں برطانیہ میں بھی آزاد کشمیر اور میرپور کے شہریوں کے آواز سنی جاتی ہے کشمیر کی آزادی انصاف اور انسانی حقوق کیلئے آواز بلند کرنے والے میرپور کے شہریوں اگر انصاف نہ ملے اور مجھے کوئی یہ کہے کہ آپ کشمیریوں کی بات کریں میرپور کی بات نہ کریں تو میرے لیے یہ ممکن نہیں میرپور کے عوام میرے محسن ہیں میں پہلے وزیراعظم اور اب صدر ہوں میرپور کے شہریوں نے میرے والد مجھے اور اب میرے بیٹے کو منتخب کرایا ہے خاندانی لوگ اپنے محسنوں کو کبھی بھی نہیں بھولتے پہلے بھی ایک سازش کے تحت مجھے وزیراعظم نہیں بننے دیا گیااور کہا گیا کہ میرپور سے وزیراعظم نہیں ہونا چاہیئے۔۔ صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ اگر کرپشن نہ روکی گئی تو اس کا راستہ بیرسٹر سلطان محمود روکے گا میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں میسج بھی دیا ہے کہ حکومت ہوش کے ناخن لے ورنہ پھر نہ رہے گا بانس اور نہ بجے گی بانسری ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close