عوام کا معاشی قتل ، عمران خان حکومت پر شدید برہم ، تشویشناک دعویٰ کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت نے بجٹ میں عام آدمی کا معاشی قتل کردیا، سپر ٹیکس لگانے سے صنعتیں بند ہوں گی اور بیروزگاری میں اضافہ ہوگا۔2 جولائی کو پریڈ گراؤنڈ میں پر امن جلسہ کریں گے، تمام بڑے شہروں کے کارکنوں کو ہدایت کرتا ہوں کہ وہ اپنے شہروں میں اگلے ہفتے کی رات کو جلسوں کا اہتمام کریں۔بنی گالہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حکومت نے بجٹ میں عام آدمی کا معاشی قتل کردیا ،

مشکل کے شکار تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس بڑھادیا ، پہلے حکومت نے ایک لاکھ تک کے تنخواہ دار کو ٹیکس چھوٹ دی تھی، اب انہوں نے 50 ہزار روپے کی تنخواہ پربھی ٹیکس لگادیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سپرٹیکس سے کارپوریٹ ٹیکس پر عائد ٹیکس 39 فیصد ہوجائے گا جبکہ بھارت اور بنگلہ دیش میں یہ ٹیکس 25 فیصد ہے۔سپر ٹیکس لگانے سے صنعتیں بند ہوں گی ، کئی ملازمین کو نوکری سے فارغ کیا جائے گا اور ملک میں بیروزگاری میں اضافہ ہوگا۔

پٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ ابھی پٹرول کی قیمتوں میں اور بھی اضافہ کیا جائے گا، یہ پٹرولیم لیوی کے نام پر 50 روپے بڑھائیں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک بات تو قوم کو کلئیر ہوجانی چاہیے کہ ان کی کوئی تیاری نہیں تھی ملک سنبھالنے کی ان کے ذہن پر ایک ہی چیز سوار تھی کہ پچھلے دس سالوں میں جو ملک کو لوٹا ہے وہ رقم کیسے بچائی جائے، 17سال بعد سب سے زیادہ ہماری حکومت کی گروتھ ریٹ تھی،

عالمی اداروں نے کہا پاکستان ایک فلاحی ریاست بننے جا رہا تھا، ہماری حکومت نے دس ڈیمز بنانے کا فیصلہ کیا، آج ہماری حکومت اوران کے دو ماہ کا موازنہ کر لیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close