صدر مملکت نے اہم شخصیت کا استعفیٰ قبول کرلیا

اسلام آباد(پی این آئی)صدر مملکت عارف علوی نےگورنرگلگت بلتستان راجہ جلال حسین کا استعفیٰ منظور کرلیا۔صدر مملکت نےگلگت بلتستان اسمبلی کےاسپیکر امجدعلی کوگورنرگلگت بلتستان نامزدکردیا ہے۔نئےگورنرکی تعیناتی تک اسپیکر امجدعلی گورنرگلگت بلتستان کے فرائض انجام دیں گے۔

 

یاد رہےکہ راجہ جلال حسین نے 30 ستمبر 2018 کوگورنرگلگت بلتستان کےعہدےکا حلف اٹھایا تھا۔خیال رہےکہ وفاق میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمےکے بعد سےگورنر سندھ،گورنر پنجاب، گورنر خیبر پختونخوا اور گورنر بلوچستان مستعفی ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close