تحریک انصاف میں واپسی کیلئے دس کروڑ روپے کی پیشکش کس نے کی؟ نعمان لنگڑیال کا تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے منحرف ہو کر ڈی سیٹ ہونے والے سابق رکن پنجاب اسمبلی نعمان لنگڑیال نے الزام لگایا ہےکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے پارٹی میں واپسی کے لیے 10 کروڑ روپے کی آفر کی تھی۔چیچہ وطنی میں حلقہ پی پی 202 پر ضمنی انتخاب کے لیے ہونے والے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نعمان لنگڑیال کا کہنا تھا کہ اپنے ساتھیوں کو سلام پیش کرتا ہوں جو جہانگیر ترین کے ساتھ کھڑے رہے۔

 

ہمارے ساتھی محب وطن تھے جنہوں نے رقم کی پیش کش ٹھکرا دی۔نعمان لنگڑیال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والےکہتے ہیں کہ ہم نے ضمیرکا سودا کیا، میں وزیر تھا لیکن پی ٹی آئی میں جرات نہ تھی کہ مجھے نکال سکتے۔ خیال رہےکہ نعمان لنگڑیال ن لیگ کے ٹکٹ پر پی پی 202سے ضمنی الیکشن لڑ رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close