مہران کے بعد سوزوکی نے اپنی ایک اور گاڑی کی پروڈکشن ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا

لاہور(پی این آئی) پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے پاکستان میں سوزوکی کلٹس کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ مارکیٹ میں افواہ گردش میں ہے کہ سوزوکی کی یہ مقبول گاڑی آئندہ چند ماہ میں بند کر دی جائے گی۔اس کی وجہ یہ بیان کی جا رہی ہے کہ سوزوکی کے گاہک کلٹس کی بجائے آلٹو اور سوِفٹ (Swift)کو ترجیح دے رہے ہیں جس سے کلٹس کی فروخت بہت متاثر ہو رہی ہے۔

 

کمپنی کی طرف سے بھی کلٹس کی بجائے سوِفٹ کی زیادہ تشہیر کرنے اور آلٹو کی فروخت مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لہٰذا کمپنی کی طرف سے کلٹس کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق رواں سال مارچ میں آلٹو کے 9ہزار 800یونٹ فروخت ہوئے۔ اپریل میں یہ تعداد کم ہو کر 5ہزار رہ گئی اور مئی میں یہ 5ہزار 400رہی۔کہا جا رہا ہے کہ کمپنی اس سیگمنٹ میں اپنی بالادستی کو قائم رکھنے کے لیے تمام تر توجہ آلٹو اور سوفٹ پر مرکوز کرنا چاہتی ہے جس کی وجہ سے کلٹس کو بند کیا جا رہا ہے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کلٹس کو بند کرنے کے متعلق کمپنی کی طرف سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close