چوہدری وجاہت کا بھائی چوہدری شجاعت کے بیٹوں پر آصف زرداری سے پیسے لینے کا الزام، صدر ق لیگ چوہدری شجاعت حسین کے شدید ردِ عمل آگیا

لاہور(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر اور سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اپنے بھائی وجاہت حسین کی الزام تراشی پر بول اٹھے، انہوں نے کہا کہ چودھری وجاہت نے میرے بیٹوں پر آصف زرداری سے ڈالر مانگنے کا الزام لگایا، میرے بیٹے میرے کہنے پر فی الحال خاموش ہیں، میرے کہنے پر ہی میرے بیٹوں نے شہبازشریف کوووٹ دیا۔

 

نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے اپنے بیان میں اپنے چھوٹے بھائی چودھری وجاہت حسین کی الزام تراشی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میرے چھوٹے بھائی وجاہت حسین نے ہمارے گھر میںلوگوں سے چند باتیں کی ہیں، چودھری وجاہت نے آصف زرداری سے متعلق الزام تراشی کی،چودھری وجاہت نے میرے بیٹوں پر آصف زرداری سے ڈالر مانگنے کا الزام لگایا، چودھری وجاہت نے اگر یہ باتیں کی ہیں تو یہ نہایت بے ہودہ باتیں ہیں، ہم نے کسی سے کوئی وزارت نہیں مانگی، میرے بیٹے میرے کہنے پر فی الحال خاموش ہیں۔چودھری وجاہت نے کہا نئی جماعت بنا لیں گے اگر ایک اور جماعت بن جائے تو کیا فرق پڑے گا؟ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے بیٹوں کی ایسی تربیت نہیں کی، میں اپنے ہمیشہ اپنے بیٹوں کو تلقین کی کہ سچ بولنا اور وعدوں کا پاس رکھنا ہے۔میرے کہنے پر ہی میرے بیٹوں نے شہبازشریف کوووٹ دیا۔

 

واضح رہے گزشتہ روز ق لیگی رہنماء اور چودھری شجاعت کے بھائی چودھری وجاہت حسین نے کہا کہ ہم نئی جماعت بنائیں گے، 5 ماہ سے دونوں بھائیوں کو اکٹھا کرنے کی کوشش کرتے رہے، چودھری شجاعت حسین کو ان کے بیٹوں نے یرغمال بنارکھا ہے، چودھری شجاعت حسین کو اولاد خراب کررہی ہے۔چودھری وجاہت حسین نے کہا کہ الیکشن کسی وقت بھی متوقع عوام کی رائے سے کوئی لا علم نہیں، چودھری شجاعت نے کہا عوام کو پیغام دو کہ میں اور پرویزالہٰی ایک تھے اور ہیں، لیکن اب کیا وقت آگیا ہے کہ ایک بھائی کے آگے اور دوسرے کے پیچھے پولیس ہے۔ انہوں نے کہا کہ چودھری ظہورالہٰی خاندان کو نہ جانے کس کی نظرلگ گئی، چودھری شجاعت کے گھر کبھی زرداری کبھی شہباز اور کبھی مولانا پہنچ جاتے ہیں، طارق بشیر چیمہ نے ہمارے خاندان کو تقسیم کر دیا ہے، زرداری جتنے پیسے بانٹتا پھرتا ہے اتنے چودھری شجاعت خیرات دیا کرتے ہیں، لیکن افسوس ہے شجاعت حسین کا بیٹا زرداری سے ڈالر مانگ رہا ہے، پی پی31 سے ہمارے خاندان کے امیدوار عمران مسعود ہی ہیں، چودھری شجاعت اولاد کے ہاتھوں مجبور ہو چکے ہیں، سالک حسین کا گجرات کی سیاست سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا۔انہوں نے کہا کہ جونیجو دور سے لے کئی سالوں تک نواز شریف کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑا، نوازشریف جب جدہ گئے تب ساتھ چھوڑا۔

 

مشرف کا ساتھ بھی اس وقت تک دیا جب تک وہ پاکستان میں رہے، پی ڈی ایم کو جب تک ٹیک دینے والے اور باہر کی قوتیں ساتھ ہیں چلیں گے، ٹیک دینے والے اور باہر کی قوتیں ساتھ نہ دیں تو وہ نہیں چل سکتے۔ اسی طرح چودھری پرویز الٰہی کے صاحبزادے حسین الٰہی نے کہا کہ جو ہمارے حلقوں میں ہمیں نہیں ہرا سکے وہ ہمارے گھر میں دراڑیں ڈال رہے ہیں، ہم مخالفین کا دلیری سے مقابلہ کرینگے واپسی کا کوئی راستہ نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close