وفاق کی جانب سے آزاد کشمیر بجٹ میں فنڈز کی کٹوتی، چیف سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر محمد عثمان چاچڑ نے صدر آزاد جموں و کشمیر کوملاقات میں آگاہ کیا

مظفرآباد(پی این آئی)صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چیف سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر محمد عثمان چاچڑ کی ایوان صدر مظفرآباد میں ملاقات۔ اس موقع پر ملاقات میں وفاق کی جانب سے آزاد کشمیر بجٹ میں فنڈز کی کٹوتی پر بات چیت کی گئی

اس موقع پر چیف سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر محمد عثمان چاچڑ نے صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو اپنی وفاقی وزیر امور کشمیر قمر زمان کائرہ، وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، ترقیات اور منصوبہ بندی کے وفاقی وزیر احسن اقبال سے ملاقاتوں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ آزاد کشمیر کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں تاہم ان کے پاس فنڈز کی کمی ہے تاہم اس سلسلے میں بات چیت جاری ہے۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور چیف سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر محمد عثمان چاچڑ کے درمیان باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں