سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں آزاد کشمیر میں اگست سے پہلے بلدیاتی انتخابات ضروری ہیں، صدر آزاد جموں و کشمیر کی چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر کو ہدایت

مظفرآباد(پی این آئی)صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر جسٹس (ریٹائرڈ) عبدالرشید سلہریا کی ایوان صدر مظفرآباد میں ملاقات۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں آزاد کشمیر میں اگست سے پہلے بلدیاتی انتخابات ضروری ہیں لہذا اس سلسلے میں فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔

اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر جسٹس (ریٹائرڈ) عبدالرشید سلہریا نے صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستیں بھی تیار کر لی ہیں جبکہ حلقہ بندیاں بھی مکمل کر لی گئی ہیں لہذا جب بھی حکومت تیار ہو آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کی تیاری شروع کر سکتا ہے۔ اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر جسٹس (ریٹائرڈ) عبدالرشید سلہریا نے صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی سالانہ کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی۔ اس موقع پر ممبران الیکشن کمیشن فرحت علی میر اور راجہ فاروق نیاز بھی موجود تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close