توانائی بحران کا شکار پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری، 2 صوبوں میں تیل و گیس کے ذخائردریافت کر لئے گئے

لاہور (پی این آئی ) توانائی بحران کاشکار پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری، 2 صوبوں میں تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت کے حوالے سے بڑی کامیابیاں حاصل کر لی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اور پنجاب میں تیل وگیس کی دریافت کے حوالے سے دوبڑی کامیابیاں ملیں ہیں۔آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق پہلی کامیابی سندھ کے ضلع ٹنڈو اللہ یار میں نم بلاک سے ملی جہاں یومیہ 1400 بیرل تیل،50 لاکھ 20 ہزار مکعب فٹ گیس کے ذخائردریافت ہوئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق پنجاب کے ضلع راجن پور کے کلچاس بلاک کے مقام پر بھی گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں جہاں سے یومیہ 12 لاکھ 40 ہزار کیوبک فٹ گیس برآمد ہوگی۔تیل و گیس کمپنی نے گیس کے ذخائر کی تازہ دریافت کو توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے ملک کے توانائی کے شعبے میں ایک قابل قدر اضافہ قرار دیا ہے۔ترجمان کے مطابق گیس کی دریافت نے ملک میں توانائی کی طلب کو پورا کرنے کے لیے نئی راہیں کھول دی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close