خواجہ سرا پر تیزاب پھینک دیا گیا، نوجوان گرفتار، رنجش کی وجہ کیا نکلی؟

لاہور (پی این آئی) بستی سیدن شاہ میں ایک جنونی نوجوان نے تعلقات برقرار نہ رکھنے کی رنجش پر خواجہ سرا پر تیزاب پھینک دیا۔ مقامی پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ ریس کورس کی بستی سیدن شاہ میں ملزم حمزہ سلیم نے خواجہ سرا کنزہ پر تیزاب پھینک دیا، جس سے اس کا چہرہ اور ایک آنکھ متاثر ہوئی، واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔ اس حوالے سے خواجہ سرا کنزہ کا کہنا تھا کہ وہ ماڈل ٹاؤن میں بطور شیف کام کرتی ہے، گھر کے باہر کھڑی تھی کہ ملزم گاڑی پر آیا اور تیزاب پھینک کر فرار ہو گیا۔

خواجہ سرا کے گرو کا کہنا تھا کہ ملزم کنزہ سے زبردستی تعلقات استوار رکھنا چاہتا تھا۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چوہدری کے نوٹس لینے پر پولیس نے فوری سراغ لگا کر ملزم حمزہ سلیم اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close